اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ عبدالستار ایدھی سماجی انصاف، انسانی ہمدردی اور عملیت پسندی کی زندہ مثال تھے۔ انہوں نے اپنی سادگی اور انسان دوستی سے بے شمار لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔
.......
/169